میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قاسم سوری نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

قاسم سوری نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے الیکشن ٹربیونل فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ ایڈووکیٹ نعیم بخاری کی جانب سے اپیل دائر کی گئی۔سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ٹریبونل نے شواہد کا جائزہ نہیں لیا، انتخابی عمل میں بے ضابطگیاں میرے موکل سے منسوب نہیں ہو سکتیں، عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور اپیل کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے ۔یاد رہے الیکشن ٹریبونل نے کوئٹہ سے قاسم سوری کی کامیابی کو کالعدم قرار دیکر دوبارہ الیکشن کا حکم دیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں