سندھ بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی شروع، خلاف ورزی پر سزا ملے گی
شیئر کریں
سندھ بھر میں منگل سے پلاسٹک بیگز کی تیاری، فروخت اور استعمال پر پابندی کا اطلاق شروع ہوگیا۔ خلاف ورزی پر سزا ملے گی۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں آج سے پلاسٹک بیگز کے استعمال، فروخت اور تیاری پر پابندی عائد ہوگی ، محکمہ ماحولیات سندھ نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پلاسٹک بیگ کی تیاری فروخت اور استعمال قابل سزا جرم ہوگا ، قوانین کی خلاف ورزی پر قواعد کے تحت مقدمہ، گرفتاری و سزا ہوگی۔محکمہ ماحولیات پلاسٹک بیگ کے استعمال کیخلاف قوانین پر عمل کرانے کا پابند ہے ۔ترجمان سندھ حکومت اور مشیر ماحولیات بیرسٹر مرتضی وہاب کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ پلاسٹک کی تھیلیاں ماحولیاتی آلودگی کا بڑا سبب ہیں، یہ تھیلیاں کراچی کے سیوریج نالوں کی بندش کی بھی ایک وجہ ہیں۔مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ پابندی پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، ماحولیاتی ٹیمیں مختلف مارکیٹوں کا دورہ کریں گی، شہری کپڑے یا کاغذ کے تھیلے استعمال کریں۔ترجمان سندھ حکومت کا مزید کہنا تھا کہ پلاسٹک کی تھیلیاں بنانے والے کارخانوں نے بھی مہم کی حمایت کررکھی ہے ، عوام الناس سے بھی پلاسٹک بیگز کا استعمال ترک کرنے کی درخواست کرتے ہیں، عوام کے تعاون کے بغیر حکومت تنہا کچھ نہیں کرسکتی۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے رواں سال اگست کے مہینے میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا جس کیلئے یکم اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔مشیر ماحولیات کا کہنا تھا کہ قانون پر عمل درآمد اس وقت تک نہیں ہوسکتا جب تک عوام میں آگاہی نہ ہو۔ پلاسٹک بیگ پر پابندی کا فیصلہ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی ا?لودگی پر قابو پانے کے لیے کیا گیا ہے ۔دوسری جانب تاجروں نے سندھ حکومت کی جانب سے پلاسٹک کے بیگ پر پابندی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوری طور پر پلاسٹک بیگز کا متبادل موجود نہیں۔ تاجر رہنماؤں نے سندھ حکومت سے پہلے دس دس لاکھ کپڑے کے تھیلے مارکیٹوں کو فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جنہیں موسمیاتی تبدیلیوں سے سخت خطرات لاحق