میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اپوزیشن جماعتوں کاڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کا مطالبہ

اپوزیشن جماعتوں کاڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کا مطالبہ

ویب ڈیسک
منگل, ۱ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

اپوزیشن جماعتوں نے سپیکر قومی اسمبلی سے فوری طورپرڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کا مطالبہ کردیا۔ ڈپٹی سپیکر کے چنائو میں تاخیر سے قومی اسمبلی کے ضابطہ کار کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔ اس امر کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید نوید قمر نے اپوزیشن کی نمائندگی کرتے ہوئے نکتہ اعتراض کیا۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ جیسے انہیں الیکشن کمیشن سے قاسم سوری سے متعلق نوٹیفکیشن موصول ہوگا وہ ضابطہ اورقانون کے مطابق کارروائی کو آگے بڑھائیں گے ۔ سید نویدقمر نے ڈپٹی سپیکر کا عہدہ خالی ہونے پر اسمبلی اجلاس میں سب سے پہلے اس کے چنائو کے قواعد اسمبلی میں پڑھ دئیے ہیں اور کہاکہ اسمبلی ضابطہ کار کا تقاضا ہے کہ جاری اجلاس میں بغیر کسی تاخیر کے ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہو ۔ ڈ پٹی اسپیکر قاسم سوری کے انتخابی نتیجہ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے 65 ہزار غیر مصدقہ ووٹوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ اجلاس جاری ہے ڈپٹی سپیکر کاعہدہ خالی پڑا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے بعد ضروری ہے کہ انتخاب عمل میں لایا جائے شاید عدالتی حکم امتناعی کا انتظار کیا جارہا ہے ، حکم امتناعی ملا تو وہ بھی صرف اورصرف ایم این اے سے متعلق ہوگا ۔ ڈپٹی سپیکر کے خالی عہدے کے بارے میں نہیں ہوگا۔ اسپیکر اسد قیصر نے کہاکہ جیسے نوٹیفکیشن موصول ہوگاوہ اسکی پاسداری کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں