میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انسداد منی لانڈرنگ ،غیر ملکی زر مبادلہ کے ضابطہ کار میں ترامیم منظور

انسداد منی لانڈرنگ ،غیر ملکی زر مبادلہ کے ضابطہ کار میں ترامیم منظور

ویب ڈیسک
منگل, ۱ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

قومی اسمبلی میں پیر کو انسداد منی لانڈرنگ ا ور غیر ملکی زر مبادلہ کے ضابطہ کار میں ترامیم سے متعلق دو الگ الگ بلز کثرت رائے سے منظور کرلئے گئے ، ایوان میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی جگہ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے غیرملکی زر مبادلہ ضابطہ کار ایکٹ 1947 میں مزید ترمیم کا بل پیش کیا انہوں نے انسداد منی لانڈرنگ (تطہیر زر) ا یکٹ 2010 میں ترمیم کا بل بھی پیش کیا ۔ پہلے بھی اپوزیشن کی طرف سے مخالفت کی گئی جبکہ انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترمیم کا بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔ سپیکر اسد قیصر نے ارکان کو بلز کی مخالفت پر آگاہ کیا کہ دونوں بلز کی قائمہ کمیٹی سے اتفاق رائے سے منظوری دی گئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں