میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جعلی ڈگری کیس ،شعیب شیخ کی سزاکیخلاف اپیل، فریقین کو نوٹسز جاری

جعلی ڈگری کیس ،شعیب شیخ کی سزاکیخلاف اپیل، فریقین کو نوٹسز جاری

ویب ڈیسک
پیر, ۱ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے 7 سال قید و جرمانے کی سزا کیخلاف شعیب شیخ کی اپیل پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے ایگزیکٹ کیس میں ٹرائل کورٹ کی سزا کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت کی۔ درخواست گزار شعیب شیخ کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ ڈسٹرکٹ جج نے سات سال سزا اور جرمانے کا فیصلہ دیتے ہوئے انصاف کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا، ایف آئی اے کی جانب سے ایگزیکٹ کے خلاف بنایا گیا مقدمہ بے بنیاد تھا، ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ۔عدالت نے ملزم کی اپیل پر ایف آئی اے سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔ پانچ جولائی کو مقامی عدالت نے شعیب شیخ سمیت23 ملزمان کو سزا سنائی تھی، ایف آئی اے کی جانب سے25 ستمبر کو شعیب شیخ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں