میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یوم عاشور، کراچی میں دہشتگردی کا خطرہ، نیکٹا کا انتباہ، سیکورٹی ہائی الرٹ

یوم عاشور، کراچی میں دہشتگردی کا خطرہ، نیکٹا کا انتباہ، سیکورٹی ہائی الرٹ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (کرائم رپورٹر) نیشنل کائونٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے میں کراچی کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد تنظیموں کے ممکنہ حملوں سے متعلق الرٹ لیٹر جاری کر دیاہے۔نیکٹا کی جانب سے ہوم سیکرٹری سندھ ، آئی جی اور ڈی جی رینجرز سندھ کو خطوط جاری کیے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ کالعدم دہشت گرد تنظیمیں محرم الحرام میں شہر کے مختلف علاقوں میں ممکنہ طور پر دہشت گردی کی کاروائیاں کرسکتی ہے۔جاری کیے گئے الرٹ لیٹر میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد کمیونٹی ہال، پی این ایس جوہر ، عباس ٹائون ، انچولی امام بارگاہ ، مرکزی امام بارگاہ حیدرکرار اورنگی ٹائون نمبر5 ، امام بارگاہ قبصہ کالونی ، حیدری امام بارگاہ اورنگی ٹائون 4 نمبر ، طاہری مسجد صدر ، اسٹیٹ بینک کی عمارت اور پی این ایس شفا کو نشانہ بنا سکتے ہیں لہذا محرم الحرام میں خفیہ نگرانی اور سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ غیر معمولی واقعہ کو قبل از وقت ناکام بنایا جاسکے۔ دہشت گرد حملوں کی اطلاعات پر کراچی سمیت سندھ بھر کے حساسات مقامات کی سیکورٹی الرٹ کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، سکھر،حیدرآباد اور حساس قرار دیے گئے شہروں میں موبائل سروس بند ہے۔موبائل فون سروس کی بندش سے شہریوں کامواصلاتی رابطہ منقطع ہے جس سے انہیں رابطوں میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے دوسری جانب جلوسوں کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے بعض شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی بھی عائد ہے تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے، خواتین اور 12 سال سے کم عمر بچے اور صحافی حضرات کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک بھر کے اہم شہروں میں موبائل فون سروس کو صبح 9بجے سے رات 10بجے تک بند رکھا گیا تھا۔وفاقی وزارت داخلہ نے سیلولر کمپنیوں کو 8،9اور 10محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رکھنے کے احکامات جاری کررکھے ہیں۔

کوئٹہ/ لاہور (بیورو رپورٹ/ ایجنسیاں) حساس اداروں نے نوعمر خودکش بمبار کی پنجاب آمد کے حوالے سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے والے دیگر اداروں کو آگاہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم کے گیدارگروپکے کمانڈر غفران کی جانب سے کم عمر خودکش بمبار کو پنجاب روانہ کیا گیا ہی خود کش بمبار شکل و صورت سے افغان دکھائی دیتا ہے مبینہ خود کش بمبار کی تصویرسمیت تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے اہم شہروں میں یوم عاشورہ کے موقع پر ممکنہ دہشت گردی کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر کالعدم تنظیم کے گیدارگروپکے کمانڈر غفران کی جانب سے کم عمر خودکش بمبار کو پنجاب روانہ کیا گیا ہیکم عمر نوجوان جو کہ شکل و صورت سے افغان دکھائی دیتا ہے اور اسے لاہورسمیت پنجاب کے کسی بھی اہم شہر میں خودکش بمبار کے طور پر بھجوایا گیا ہے تاکہ محرم الحرام کے دنوں میں تخریب کاری کی بڑی کاروائی کی جاسکے مبینہ خودکش حملہ آور کی تصویر کو ایس پی سے لیکر بیٹ افسران تک تمام لاہور پولیس کو شیئر کر دیا گیا ہے جبکہ اس مبینہ خودکش حملہ آور کی تصویر کو تھانوں میں بھی آویزا ں کر دیا گیا ہے تاکہ تھانوں میں آنے والے شہری بھی اس دہشت گرد کو دیکھ سکیں اور اگر کسی کو اس کے متعلق کچھ معلومات ہوں تو وہ پولیس کو بتا دیںحساس اداروں کی رپورٹ کے بعد لاہور کے تمام داخلی وخارجی راستوں پر سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی اور شہر میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں اور شہریوں کو مکمل چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی جبکہ شہر میں بھی سرچ آپریشنز کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ علاوہ ازیں ایف سی اور حساس ادارے نے کوئٹہ میں یوم عاشور کے موقع پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا کر پشین کے علاقے سے بارودی سے بھری گاڑ ی برآمد کر کے ماسٹر ما ئنڈ سمیت تین دہشتگرد گرفتارکرلئے گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان اور حساس ادارے نے ضلع پشین کے علاقے تور شاہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کر تے ہوئے بارودی سے بھری (وہیکل بیسڈ آئی ای ڈی) گاڑی برآمد کر کے حملے کی تیاری کر نیوالے ماسٹر مائنڈ اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ہے مذکورہ گاڑی کوئٹہ میں یوم عاشور محرم کے موقع پر کوئٹہ شہر میں فرقہ وارانہ دہشتگردی کی واردات میں استعمال کی جانی تھی گرفتار افراد کو تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں گزشتہ روز حساس اداروں کی نشا ند ہی پر لیویز کوہلو کے عملے نے تحصیل کاہان کے علاقے مخی نالہ میں کا رروائی کر تے ہوئے ملک دشمن عناصر اور دہشتگردی کی جانب سے زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ ایمونیشن جس میں 150ایم وائی بی ٹو فیز 477رائونڈ ایل ایل ایم جی 3عدد دستی بم 4گز ڈیٹونیٹر کیبل 1عدد 82مارٹر گن 5عدد ار پی جی سیون فیوز ایک کلو بارودی مواد ایک عدد مارٹر گولہ 7اینٹی ٹینک مائن ایک رائفل دو سٹاک مشین گن دیگر اسلحہ بھی برامد کر کے قبضے میں لے کر تخریب کاری کامنصوبہ ناکام بنادیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں