میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عوام ظلم و ناانصافی کے خلاف امام حسین رضی اللہ عنہ کی پیروی کریں، آصف زرداری

عوام ظلم و ناانصافی کے خلاف امام حسین رضی اللہ عنہ کی پیروی کریں، آصف زرداری

ویب ڈیسک
اتوار, ۱ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سابق صدرِ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عوام کو چاہئے کہ ظلم اور ناانصافی کیخلاف مزاحمت کیلئے امام حسینؓ کی پیروی کریں کیونکہ حضرت امام حسینؓ کی قربانی، زیادتی، جھوٹ اور ناانصافی کے خلاف ہر قیمت پر اور ہر صورتحال میں مزاحمت کے لئے تھی۔ انہوں نے کہا کہ ظلم اور زیادتی وقت کے ساتھ اپنا لبادہ تبدیل کرتی رہتی ہے اور ہمارے وقت میں اس نے مذہب کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے اور مذہب کے نام پر دہشت پھیلا رکھی ہے آج ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ ظالم کے خلاف آخری دم تک لڑیں گے۔ گورنر سندھ نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کربلا معرکہ حق و باطل تھا جس کے دوران یزیدی لشکر اپنی کثیر تعداد اور تمام ظلم و ستم روا رکھنے کے باوجود ناکامی سے دوچار ہوا اور نواسہء رسول اکرم ؐاپنی استقامت، بہادری اور شجاعت کے باعث تاریخ میں ہمیشہ کے لئے امر ہوگئے۔ انہوں نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے اتحاداور یکجہتی کے ذریعہ اسلام دشمن اور باطل قوتوں کے خلاف متحد ہو جائیں اور ان کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے محرم کے جلوسوں کی کڑی نگرانی کے ساتھ ساتھ تمام امام بارگاہوں، مجالس کے مقامات اورمساجد کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امن و امان کی بہتر صورتحال کے باعث بوہری کمیونٹی کے روحانی پیشوا بھی دو عشروں کی طویل مدت کے بعد کراچی میں محرم کی مجالس سے خطاب کر رہے ہیں جو کہ دراصل قانون نافذ کرنے والے اداروں کی زبردست کاوشوں کو خراج تحسین ہے۔گورنر سندھ نے عوام پر زور دیا کہ وہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں تاکہ ملک دشمن قوتوں کی ہر قسم کی سازش کو ناکام بنایا جا سکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں