میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قومی ایئر لائن میں مالی بحران سنگین ،ڈھائی کروڑ ڈالر واجب الادا

قومی ایئر لائن میں مالی بحران سنگین ،ڈھائی کروڑ ڈالر واجب الادا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

قومی ایئر لائن (پی آئی اے)میں مالی بحران کے باعث مختلف ایئرپورٹس کی گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنیوں کی ادائیگیاں نہ ہوسکیں جبکہ لیز پر حاصل کئے گئے طیاروں کی ڈھائی کروڑ ڈالر سے زائد واجب الادا ہیں۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن (پی آئی اے )کا مالی بحران سنگین ہوگیا، ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کی مختلف ایئرپورٹس کی گرانڈہینڈلنگ کمپنیوں کی ادائیگیاں نہ ہوسکیں، پی آئی اینے سعودی عرب کو ساڑھے4کروڑ کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ترکی کے استنبول گراؤنڈ ایئرپورٹ کو 30لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں واجب الادا ہیں جبکہ مالی بحران کے باعث لیز پر حاصل کئے گئے طیاروں کی ادائیگیاں بھی نہ ہوسکیں، لیز پر حاصل کئے گئے طیاروں کی ڈھائی کروڑ ڈالر سے زائد واجب الادا ہیں۔ذرائع نے کہا کہ لیز پر حاصل کئے گئے طیاروں کی ڈھائی کروڑ ڈالر سے زائد واجب الادا ہیں جبکہ پی آئی ایکے 4عدد 777طیارے پرزے اور مینٹی ننس نہ ہونے سے گراؤنڈ کر دیئے گئے۔جولائی 2020 میں پی آئی اے پر یورپ میں پابندی لگنے سے اربوں روپے کانقصان ہوا ، یورپ اوربرطانیہ جانیوالی پروازوں پر بندش سے اب تک 187ارب کانقصان ہوچکا ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا مجموعی طور پرخسارہ112ارب روپے سے تجاوز کرچکا ہے ، جس کے باعث پی آئی اے کے 4 بوئنگ777 اور 5 ایئر بس 320 طیارے گراؤنڈ ہونے کا خدشہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں