میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسحاق ڈار نے نواز شریف کی فوری وطن واپسی کی مخالفت کر دی

اسحاق ڈار نے نواز شریف کی فوری وطن واپسی کی مخالفت کر دی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کے زیر صدارت لندن میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے علاوہ حسن نواز اور سلمان شہباز بھی شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قائد مسلم لیگ کو ملک کی موجودہ معاشی صورتحال سے آگاہ کیا، اسحاق ڈار نے قائد مسلم لیگ کی فوری واپسی کی مخالفت کر دی۔سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی اپنے دورہ لندن کا دورانیہ بڑھا دیا، اطلاعات کے مطابق میاں شہباز شریف 10 دن کیلئے برطانیہ آئے تھے۔مسلم لیگ ن کی اہم میٹنگ اختتام پذیر ہوئی تو نواز شریف اور شہباز شریف میڈیا سے گفتگو کیے بغیر ہی روانہ ہو گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں