میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دنیا بھی ہم سے تنگ آگئی ہے کوئی قرض یا امداد دینے کو تیار نہیں،مفتاح اسماعیل

دنیا بھی ہم سے تنگ آگئی ہے کوئی قرض یا امداد دینے کو تیار نہیں،مفتاح اسماعیل

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ دنیا بھی ہم سے تنگ آگئی ہے کوئی قرض یا امداد دینے کو تیار نہیں۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پارٹی بناکرخودکوہی نوازنا ہے تو ایسے 100 سے زائد پارٹیاں ہیں، ملک میں صرف اشرافیہ کی سیاست کی گئی ہے، 20 سال سے ادارے نقصان کررہے ہیں لیکن کسی کی نجکاری نہیں کی گئی۔انہوں نے کہاکہ ریفارمزیہ نہیں کہ بجلی مہنگی کردیں،ریفارمزیہ ہے کہ بجلی کانظام بہترکریں، حکومت کاکام بچوں کوتعلیم دینا ہے یہ نہیں کہ مہنگی بجلی فروخت کرے۔کرپشن کے حوالے سے سابق وزیر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ملک میں کرپشن کی بات کرتے تھے جو بالکل ٹھیک ہے، کرپشن بالکل نہیں ہونی چاہئے لیکن اداروں کی نجکاری کرکے مقابلہ کرانا چاہئے، اداروں کی نجکاری کریں گے تومقابلے کی صورتحال پیداہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں