میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میں ہر روز زیادہ خطرناک ہوتا جا رہا ہوں ، عمران خان

میں ہر روز زیادہ خطرناک ہوتا جا رہا ہوں ، عمران خان

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہیرے بڑے سستے ہوتے ہیں، کوئی مہنگی چیز کی بات کرو۔ جمعرات کے روز عمران خان ، دہشت گردی کے مقدمہ میں اپنی ضمانت میں توسیع کے لیے اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت میں پیشی کے بعد ایک صحافی کی جانب سے عمران خان سے سوال کیا گیا کہ آپ کی اہلیہ پر الزام لگا کہ انہوں نے ملک ریاض سے ہیروں کا ہار لیا، اس حوالہ سے بتائیں، اس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ہیرے بڑے سستے ہوتے ہیں، کوئی مہنگی چیز کی بات کرو۔ جبکہ ایک اور سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میں ہر روز خطرناک ہوتا جا رہا ہوں، ہر روز زیادہ خطرناک ہورہا ہوں۔ جبکہ صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا خان صاحب، جج زیبا چوہدری سے معافی مانگیں گے، تاہم عمران خان نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں