میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دھابے جی میں پاوربریک ڈائون،کراچی کوپانی کی فراہمی معطل

دھابے جی میں پاوربریک ڈائون،کراچی کوپانی کی فراہمی معطل

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پانی کی سپلائی بحال ہونے میں
2سے 3روز لگیں گے ،واٹربورڈ
پیر کی صبح دھابے جی پمپنگ اسٹیشن پر بریک ڈائون کی وجہ سے پانی کی تین پائپ لائنیں پھٹ گئی تھیں،مرمت کاکام جاری ہے،ترجمان واٹربورڈ
پانی کی فراہمی میں تعطل کی وجہ سے متاثر ہونے علاقوں میں گلشن اقبال، گلستان جوہر، ناظم آباد، گلبرگ، فیڈرل بی ایریا اور نارتھ ناظم آباد شامل ہیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر)دھابے جی میں پاور بریک ڈائون کے باعث پھٹنے والی 72 انچ قطر کی پانی کی پائپ لائن کی مرمت میں مزید2سے 3 روز لگیں گے، شہر کو پانی کی فراہمی میں تعطل برقرار رہے گا۔کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مطابق پیر کی صبح 5 بجے دھابے جی پمپنگ اسٹیشن پر پاور بریک ڈاuwن کی وجہ سے پانی کی تین پائپ لائنیں پھٹ گئی تھیں۔کراچی واٹربورڈکے ترجمان عبدالقادر شیخ کے مطابق بجلی ساڑھے 6 بجے بحال ہوئی تاہم اس کے نتیجے میں دھابے جی پمپنگ اسٹیشن پر پانی کی تین پائپ لائنیں پھٹ گئیں۔پائپ لائنیں پھٹنے کی وجہ سے شہر کو 125 ملین گیلن پانی کی قلت کا سامنا ہے۔چیف انجینئر کراچی وارڈ بورڈ انتخاب احمد راجپوت نے بتایاکہ پی آر سی لائن کی مرمت کا کام بدستور جاری ہے، سیمنٹڈ اسٹریکچر کی وجہ سے اس کی مرمت میں کچھ وقت لگے گا۔چیف انجینئر نے بتایاکہ پیر کی شام تک لوہے کی دو پائپ لائنوں کی مرمت مکمل کرلی گئی تھی، ان دونوں لائنوں سے پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ پی آر سی لائن کی مرمت کا کام مکمل ہونے میں 2 سے3روز لگیں گے کیونکہ سیمنٹڈ میٹیریل کو سوکھنے میں وقت لگتا ہے۔انتخاب احمد راجپوت نے بتایاکہ پی آر سی لائنیں کراچی کو 1969 سے پانی فراہم کررہی ہیں، شہر کو پانی کی فراہمی میں 100 ملین گیلن کی کمی کا سامنا ہے، پانی کی سپلائی آئندہ 4 روز میں معمول پر آئے گی۔پانی کی فراہمی میں تعطل کی وجہ سے متاثر ہونے علاقوں میں گلشن اقبال، گلستان جوہر، ناظم آباد، گلبرگ، فیڈرل بی ایریا اور نارتھ ناظم آباد شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں