میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کی شان میں گستاخی پرجج زیباکوسزاہونی چاہیے مریم نواز

عمران خان کی شان میں گستاخی پرجج زیباکوسزاہونی چاہیے مریم نواز

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

عمران خان کوفراہم کردہ ڈھیل اورسہولت سے کچھ اورثابت ہونہ ہون لیگ سے ہونے والی زیادتیاں قوم کے سامنے عیاں ہوگئیں،ردعمل
(ن)کی حکومت سیلاب متاثرین کی تکلیفیں دور کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ،میں دکھ کی گھڑی میںساتھ کھڑے ہیں، متاثرین سے خطاب
اسلام آباد(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آبادہائی کورٹ میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت اورانھیں جواب جمع کرانے کے لیے سات دن مہلت دیے جانے پرردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کوفراہم کردہ ڈھیل اورسہولت سے کچھ اورثابت ہونہ ہون لیگ سے ہونے والی زیادتیاں قوم کے سامنے عیاں ہوگئیں۔انھوں نے کہاکہ اصل توہین کی سزاجج زیباکوہونی چاہیے جنھوں نے عمران خان کی شان میں گستاخی کی تھی،علاوہ ازیںانھوں نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،متاثرین کی مدد کرنا ن لیگ کی اولین ترحیح ہے ۔سیلاب سے متاثرہ پنجاب کے ضلع راجن پور کے علاقہ فاضل پور کے دورہ کے موقع پر سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ میں آج راجن پور اپنی مائوں، بہنوں اور بیٹیوں کے دکھ اور درد کی گھڑی میں شریک ہونے آئی تھی لیکن جو پیاراور محبت مجھے راجن پور سے ملا ہے اس میں سب کی بہت، بہت شکر گزار ہوں۔ مریم نواز نے کہا کہ میں متاثرین کے گلی اور محلوں میں خود گئی ہوں اوراور سیلاب کی وجہ سے جو نقصان ہوا ہے وہ میں نے خود دیکھا ہے، گھر تباہ ہو گئے، مال، مویشی ختم ہو گئے اور فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ میں راجن پورکے لوگوں سے یہ وعدہ کرتی ہوں کہ میاں محمد نواز شریف کے حکم کے مطابق اور وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کے وعدے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت سیلاب متاثرین کی تکلیفیں دور کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ جتنا بھی امدادی سامان آئے وہ کم ہے، لوگوں کو اپنے گھروں کو چھوڑ کر خیموں میں آکر آباد ہونا پڑا ہے جس کو اپنے گھر کو چھوڑ کر آنا پڑتا ہے تکلیف صرف وہی جانتا ہے۔ میں وعدہ کرتی ہوں کہ سیلاب متاثرین کے لئے ہم سے جو بھی ہو سکا ہم کریں گے اور دکھ کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ انہوںنے کہا کہ میرا وعدہ ہے کہ متاثرین کوگھر بھی بناکردیں گے اور مال مویشی اور فصلوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔انہوںنے کہا کہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کی اولین ترجیح ہے کہ ہم کسی طور پر بھی سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، میاں نواز شریف جانب سے ہمیں کہا گیا کہ جہاں ، جہاں لوگ مشکل میں ہیں وہاں جائو ان کا ساتھ دو، میں دکھ کی گھڑی میں متاثرین کے ساتھ شامل ہونے آئی ہوں۔ میں راجن پور سے بہت محبتیں سمیٹ کر جارہی ہوں اور میرا وعدہ ہے راجن پور دوبارہ بھی آئوں گی۔ اس موقع پر ،مریم نواز نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور راشن تقسیم کیا۔ اس موقع پر مریم نواز نے بچوں میں مختلف اشیاء بھی بانٹیں۔ اس موقع پر (ن)لیگ کے دیگر رہنما بھی موجود تھے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں