میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امدادکی عدم فراہمی متاثرین کاپارہ ہائی

امدادکی عدم فراہمی متاثرین کاپارہ ہائی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

شکارپورمیں سراج درانی،خیرپورمیں منظوروسان کاگھیرائو
بارشوں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کاعوام میں جانامشکل ہوگیا،لوگ دیکھتے ہی احتجاج کرنے لگے
گائوں بڈومیں قائم مقام گورنرسندھ کے پہنچنے پرراشن اورخیمے نہ لانے پرمتاثرین چڑھ دوڑے ،آغاسراج درانی نے راہ فرارمیں ہی آفیت سمجھی
حیدرآباد ،خیرپور(بیورو رپورٹ ) شکارپور ضلع میں وقتی گورنر آغا سراج درانی کا گھیراؤ، آغا سراج درانی نے راہ فرار اختیار کر لی، نہ ٹینٹ ملا نہ راشن، ڈکھن شہرکے نواحی گاؤن بڈو میں رہائشیوں کا آغا سراج درانی سے سوال، آغا سراج درانی واپس روانہ ہوگئے، تفصیلات کے مطابق سندھ میں پیپلزپارٹی رہنماؤں کیلئے عوام میں جانا مشکل ہوگیا ہے، حالیہ بارشوں کے بعد سیلاب کے بعد لاکھوں لوگوں دربدری والی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں لیکن سندھ حکومت لوگوں کو ریسکیو کرنے اور ریلیف دینے میں ناکام دکھائی دیتی ہے، پیپلزپارٹی رہنماؤں نفسیہ شاھ، منظور وسان و دیگر کے گھیراؤ کے بعد شکارپور ضلع میں وقتی گورنر آغا سراج درانی کا گھیراؤ کیا گیا ہے، شکارپور کے شھر ڈکھن کے نواحی گاؤن بڈو میں آغا سراج درانی جیسے پہنچے تو لوگوں نے گھیراؤ شروع کرکے سوال کیا کہ آپ نے نہ ٹینٹ دئے ہیں نہ راشن اور کیا لیکر آئے ہیں جس پر آغا سراج درانی نے گاڑی میں بیٹھ کر راہ فراریت کی، مشتعل رہائشیوں نے آغا سراج درانی کی گاڑی کا بھی گھیراؤ کیا تاہم وہ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔ادھرخیرپورمیں بھی صوبائی مشیرمنظوروسان کاگھیرائوکیاگیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں