میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 16کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہو گئی

آئی ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 16کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہو گئی

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے پاکستان کو1 ارب16 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی کہ آئی ایم ایف سے 1ارب 16 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہو گئی ہے، آئی ایم ایف بورڈ نے ساتواں اور آٹھواں جائزہ مکمل ہونے پر قسط جاری کی ہے۔ اسٹیٹ بینک نے کہا کہ آئی ایم ایف سے موصول شدہ رقم سے زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف نے پاکستان کے قرض پروگرام میں جون 2023 تک توسیع کی منظوری دینے کا اعلان کیا تھا، پاکستان کے لیے قرض پروگرام 6 ارب ڈالر سے بڑھا کر ساڑھے 6 ارب ڈالر کر دیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو چیلنجز درپیش ہیں، پاکستان کو توانائی کے نقصانات کم کرنا ہوں گے اور ٹیکس آمدنی بڑھانا ہوگی، پاکستان کو مارکیٹ کی بنیاد پر ایکسچینج ریٹ یقینی بنانا ہو گا، کاروبار کرنے کا ماحول بہتر بنا کر پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے شرح سود میں اضافہ بہتر اقدام ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں