میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغانستان میں فوجی مشن ختم ،سفارتی شروع ہوچکا،بلنکن

افغانستان میں فوجی مشن ختم ،سفارتی شروع ہوچکا،بلنکن

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ افغانستان میں فوجی مشن ختم اور سفارتی مشن شروع ہو چکا ہے ۔انہوں نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ افغانستان میں فوجی مشن ختم،سفارتی مشن شروع ہو چکا ہے، نئی افغان حکومت سے تعاون امریکی مفاد کی روشنی میں کیا جائے گا،انسانی بنیادوں پر امداد جاری رہے گی، امداد طالبان کے بجائے عالمی اداروں سے افغان عوام تک پہنچائیں گے۔ افغانستان سے امریکی سفارتی موجودگی ختم کر کے قطر منتقل کر چکے۔ دوحہ میں امریکی سفارت کار طالبان سے رابطہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے سائے میں انخلا آپریشن مکمل کیا، ہماری فورسز نے کابل انخلا میں اہم کردار ادا کیا۔ انخلا آپریشن میں معاونت کرنے والے ممالک کے شکر گزار ہیں، قطر اور ترکی کی کوششوں کو سراہتے ہیں،خطے اور دیگر ممالک کے ساتھ بات چیت جاری رہے گی۔انٹونی بلنکن نے کہا کہ 1 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد کو افغانستان سے بحفاظت منتقل کیا گیا۔ افغانستان سے منتقل کیے گئے افراد میں 6 ہزار امریکی بھی شامل ہیں۔ ایک سو سے دو سو کے قریب امریکی اب بھی افغانستان میں موجود ہیں۔ معلوم کر رہے ہیں کہ امریکی افغانستان سے نکلنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ افغانستان سے نکلنے والے افغانوں کی معاونت کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں