میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سی پیک کے خلاف مذموم مقاصدکوناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں،آرمی چیف

سی پیک کے خلاف مذموم مقاصدکوناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں،آرمی چیف

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ سے چینی سفیرنورنگ رونگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی،افغانستان کی صورتحال،علاقائی سیکیورٹی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ منگل کو آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے چینی سفیرنورنگ رونگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی،افغانستان کی صورتحال،علاقائی سیکیورٹی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے سی پیک کیخلاف تمام سازشوں کوخاک میں ملانے کے عزم کااعادہ کیا۔ اس موقع پر چینی سفیرنے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔چینی سفیرنے افغانستان سے متعلق پیشرفت پربھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔افغانستان کے تناظرمیں چینی سفیرنے پاکستان سے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں