میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت نے پیٹرول کی قیمت ڈیڑھ روپے فی لیٹرتک کم کردی

حکومت نے پیٹرول کی قیمت ڈیڑھ روپے فی لیٹرتک کم کردی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا جسکے مطابق پٹرول ایک روپے پچاس پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل ایک روپے پچاس پیسہ فی لیٹر سستا ہوگیا ۔ وزارت خزانہ نے پٹرول کی قیمت118روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے50 پیسے فی لیٹر تک کمی کردی گئی جس کے بعد ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت 115روپے3پیسے فی لیٹرمقرر کر دی گئی ،مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے50پیسہ فی لیٹر کمی کردی گئی ۔ وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 86 روپے 80 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ۔ وزارت خزانہ کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 84 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ،نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر رات بارہ بجے سے ہوگیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں