میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ کو مزید پیسے دیے تو وہ اومنی اکائونٹس میں چلے جائیں گے،شبلی فراز

سندھ کو مزید پیسے دیے تو وہ اومنی اکائونٹس میں چلے جائیں گے،شبلی فراز

ویب ڈیسک
منگل, ۱ ستمبر ۲۰۲۰

کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، پورے پاکستان کی ہمدردیاں کراچی کے عوام کے ساتھ ہیں، وفاقی حکومت سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر شہر قائد پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،

شیئر کریں

کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، پورے پاکستان کی ہمدردیاں کراچی کے عوام کے ساتھ ہیں، وفاقی حکومت سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر شہر قائد پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،وفاقی وزیر اطلاعات
پیپلز پارٹی مزید 10 ارب مانگ رہی ہے لیکن پی پی نے جو کراچی پر خرچ کیے اس کا حساب بھی عوام کے سامنے لائے،سندھ حکومت کو پیسے دینے کا مطلب ہے کہ یہ کسی اور کے اکاؤنٹ میں چلے جائیں گے
اسلام آباد(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے مزید فنڈز کا مطالبہ کیا ہے، لیکن سندھ حکومت کو پیسے دینے کا مطلب ہے کہ یہ کسی اور کے اکاؤنٹ میں چلے جائیں گے۔شبلی فراز نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں کہا کہ کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، پورے پاکستان کی ہمدردیاں کراچی کے عوام کے ساتھ ہیں، حکومت سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر کراچی پر توجہ دے رہی ہے۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا وزیر اعظم عمران بہت جلد کراچی جائیں گے، وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ سندھ کو ہر قسم کی مدد کی یقین دہانی بھی کرائی ہے، پیپلز پارٹی مزید 10 ارب کراچی کے لیے مانگ رہی ہے، لیکن پی پی نے جو کراچی پر خرچ کیے اس کا حساب بھی عوام کے سامنے لائے۔شبلی فراز نے کہا ناصر حسین شاہ نے کہا کراچی کے لیے 10 ارب ڈالر چاہئیں، ہمارے پاس نہیں، ہوتے بھی تو نہ دیتے، کیوں کہ انھیں پیسہ دیں تو اومنی اکاؤنٹس میں جائے گا، پیپلز پارٹی نے سندھ میں 12 سال حکومت کی اور حالات دیکھ لیں۔انھوں نے کہا وزیر اعظم عمران خان رواں ہفتے ہی کراچی جائیں گے، ان کی کوشش ہے کہ کراچی کے عوام کے مسائل کو حل کیا جائے، اس کے لیے مربوط نظام لایا جائے گا، ہم چاہتے ہیں کراچی کے پروجیکٹس کرپشن کی نظر نہ ہو جائیں، سندھ حکومت نے توجہ نہیں دی، لیکن وفاق سنجیدگی سے پروجیکٹس دینا چاہتا ہے۔شبلی فراز کا کہنا تھا جب بھی کراچی کے مسائل کی بات کرتے ہیں تو پیپلز پارٹی مخالفت کرتی ہے، پی پی فوراً اٹھارویں ترمیم اور سندھ کارڈ استعمال کرنے لگتی ہے، کراچی کی صورت حال پر سیاست کرنا افسوس ناک ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں