مئیر کراچی نے جاتے جاتے منظور نظر فرنٹ مین افسران کو کئی اہم محکموں میں تعینات کردیا
شیئر کریں
(رپورٹ :جوہر مجید شاہ) مئیر کراچی وسیم اختر اپنی 3 دھائیوں پر مشتمل تربیت کا جلوہ جاتے جاتے بھی دکھا گئے کروڑوں/اربوں کی کرپشن کو چھپانے کیلئے کے ایم سی کے کئی اہم محکموں میں اکھاڑ/پچھاڑ افسران کو تبدیل کردیا گیاہے منظور نظر فرنٹ مین کھلاڑیوں کو تعینات کردیا گیا کرپشن کے بازیگر نے کے ایم سی میں کی گئی بدعنوانیوں کو چھپانے کے لئے اپنے منظور نظر اور بااعتماد پارٹی کارکنان/افسران کو پوسٹنگ دے دی ادھر انتہائی بااعتماد و باوثوق ادارتی زرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابقسینئر ڈائریکٹر مظہر خان کو عہدے سے فارغ کرتے ہوئے انکی جگہ سابق سیکٹر ممبر ملیر اور لگ بھگ کئی سال کینیڈا میں گزارنے کے بعد اپنی پوری تنخواہ (واجباتِ) وصولی کے ماسٹر مائنڈ جمیل فاروقی کو تعیناتی کا پروانہ جاری کردیا گیا ۔ادھر دوسری جانب فرید تاجک (جو بہادرآباد اور مئیر کراچی کے میڈیا کورڈینیٹر بھی رہی) انھیں ڈائریکٹر اسپورٹس کمپلیکس کا چارج دے دیا گیا اسکے علاؤہ آفتاب قائم خانی یاد رئے (سابق گرفتار ڈائریکٹر پارکس لیاقت قائم خانی کا بھائی ہئے) کو ڈائریکٹر سفاری پارک کا چارج دے دیاگیا یاد رئے عبدل جبار بھٹی کو ڈائریکٹر ویلفیئر کا چارج دیا گیا ہئے موصوف کے بارے میں زرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ موصوف گزشتہ کئی دھائیوں سے پیدا والی سیٹوں سے چمٹے رئے ہیں کنور ایوب مئیر کراچی سمیت خالد مقبول صدیقی کے رازدان اور معتمد خاص ہیں انکے بارے میں زرائع کہتے ہیں کہ موصوف کنور نوید جمیل کا (کچن سنبھالتے ہیں) انھیں ڈائریکٹر زو (چڑیا گھر) کا چارج دیا گیا ہئے جبکہ صباح الاسلام سے کچی ابادی کا چارج لیکر منظور نظر فرنٹ مین کھلاڑی مظہر خان کو اس اہم سیٹ کا چارج دے دیا گیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ صباح الاسلام نے سرکاری اراضی پر بذریعہ فراڈ/دھوکہ دہی چائنہ کٹنگ کے لئے بطور سہولت کار بننے سے انکار کردیا تھا زرائع نے دعویٰ کیا ہئے کہ صباح الاسلام سے ضلع عربی میں گلشن نور وغیرہ میں چائنہ کٹنگ کیلے دباؤ تھا جسے انھوں نے مسترد کردیا تھا (واضح رئے شہر بھر میں سیاسی مافیا کی جانب سے کی جانے والی چائنہ کٹنگ بھی شہر اور شہریوں کو ڈبونے کا بڑا سبب قرار دی جارہی ہے۔