میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کرنے پر غور

مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کرنے پر غور

ویب ڈیسک
منگل, ۱ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو) ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لئے مرتضیٰ وہاب ، سیکریٹری انویسٹمینٹ نجم احمد شاہ اور دیگر ناموں پر غور جاری ہے۔ ذرائع نے جراٗت کو بتایہ کہ حکومت سندھ اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے محکمہ قانون اور ماحولیات کے مشیر مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کرنے پرجاری ہے، پی پی رہنمائوں کا موقف ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کی صورت میں پارٹی کا رہنما ایڈمنسٹریٹر ہونا چاہیے، تاج حیدر کا نام بھی زیر غور ہے لیکن تاج حیدر کے نرم مزاج ہونے کے باعث پی پی رہنما اور صوبائی وزراء ان کے حق میں نہیں اس لئے پی پی قیادت مرتضیٰ وہاب کے نام پر سنجیدگی سے غور کرہی ہے، ذرائع کے مطابق سیکریٹری انویسٹمنٹ نجم احمد شاہ کا نام بھی زیر غور ہے، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ ہائوس اور بلاول ہاوس میں متعدد اجلاس منعقد ہوئے ہیں ، پیر کی شب بھی وزیراعلیٰ ہائوس میں اہم اجلاس کیا گیا۔کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک پی پی ایم پی اے نے بتایا کہ حکومت سندھ اچھی ساکھ رکھنے والی شخصیت کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کرے گی اور ان پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہوگا، ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کی منظوری سندھ کابینہ دے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں