میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست پر گلالئی کو طلب کرلیا

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست پر گلالئی کو طلب کرلیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی ائی کی منحرف ممبر قومی اسمبلی عائشی گلالئی کو نوٹس جاری کردیاپی ٹی آئی اور عائشہ گلالئی کو سات ستمبر کو پیش ہونے کا حکم جاری کردیا،اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی کی اسمبلی رکنیت سے نا اہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین پر سنگین الزامات لگا کر پارٹی چھوڑنے والی عائشہ گلالئی کی اسمبلی رکنیت سے نااہلی کا ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوایا تھا، جو انہوں نے جائزہ لینے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوادیا ہے، الیکشن کمیشن نے ریفرنس سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے عائشہ گلالئی اور پی ٹی ائی کو نوٹسز جاری کرکے سماعت 7ستمبر کومقرر کردی، واضح رہے کہ اگر الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیتا ہے تو عائشہ گلالئی اسمبلی رکنیت سے محروم ہو جائیں گے، تاہم وہ نا اہل نہیں ہوں گی بلکہ الیکشن میں حصہ لے کر دوبارہ منتخب ہو سکیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں