میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمیرلاکھانی بلڈر ،ہائی وے سٹی ہاؤسنگ اسکیم کی آڑ میں فراڈ

عمیرلاکھانی بلڈر ،ہائی وے سٹی ہاؤسنگ اسکیم کی آڑ میں فراڈ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

ضلع ٹھٹہ کی کوہستانی پٹی تھانہ بولاخان چوک پر کراچی کے بااثر بلڈر کی جانب سے ہاؤسنگ اسکیم کے نام پر لوگوں کے ساتھ فراڈ کے انکشاف، عمیر لاکھانی نامی بلڈر نے مقامی لینڈ مافیا سے مل کر غیرقانونی زمین پر قبضہ کیا، ہائی وے سٹی ہاؤسنگ اسکیم کے نام سے لوگوں کو چونا لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے بااثر بلڈر کی جانب سے نوری آباد کے ایک لینڈ مافیا گروپ سے مل کر مقامی رہائشیوں کی آبائی زمینوں پر قبضہ کر کے وہاں پر ہائی وے سٹی کے نام سے ہائوسنگ اسکیم لائونچ کر کے لوگوں سے کروڑوں روپے وصول کئے جار رہے ہیں، ذرائع کے مطابق 6 ماہ قبل کراچی کے بلڈر عمیر لاکھانی نے مقامی لینڈ مافیا گروپ سے مل کر ضلع ٹھٹہ کی کوہستانی پٹی تھانہ بولاخان چوک پر ببر برادری کے لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرکے محکمہ روینیو ٹھٹہ سے مل کر جھوٹے دستاویزات پر ھائوسنگ سوسائٹی لائونچ کر کے بکنگ شروع کی، ذرائع کے مطابق زمین پر قبضہ کی کوشش کرنے دوران کراچی کے بلڈر مافیا لینڈ مافیا گروپ نے مزاحمت کرنے پر زمین کے مالک دینو ببر پر حملہ کر کے اسے سخت زخمی کردیا جس کی حالت تشویش ناک بتائی جار ہی ہے جبکہ لونی کوٹ پولیس اسٹیشن پر بلڈر عمیر لاکھانی اور اس کی ساتھیوں کے خلاف زخمی دینو ببر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکتی ہے، حملے میں زخمی دینو ببر نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کراچی کے بلڈر عمیر لاکھانی اور اس کی ساتھیوں نے اس پر حملہ کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ زخمی ہوگیا، اس نے مزید بتایا کہ اس کی 29 ایکڑ زمیں پر زبردستی قبضہ کرکے انہیں بی دخل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،مذکورہ زمین لینڈ مافیا نے کراچی کے بلڈر کو فروخت کردی ہے اور زمن پر قبضہ لینے کے لئے حملہ کیا گیا ہے، دینو ببر نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد سے مطالبہ کیا کہ کراچی کے بلڈر اور لینڈ مافیا گروپ کے خلاف کاروائی کرکے. انصاف کیا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں