میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خطے کی جنگ میں امریکا کوشامل کرنے کا اسرائیلی منصوبہ بے نقاب

خطے کی جنگ میں امریکا کوشامل کرنے کا اسرائیلی منصوبہ بے نقاب

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

تہران کے سینٹر فار مڈل ایسٹ اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے سینئر ریسرچ فیلو عباس اسلانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کا خطے میں جاری جنگ میں امریکا کو شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔ الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے عباس اسلانی نے کہا کہ ایران سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف ’انتہائی سخت ردعمل‘ دے۔تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ ’ہم دیکھ رہے ہیں وزیر اعظم نیتن یاہو جنگ کو طول دینے اور تنازع کو پھیلانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ ’پچھلے 9 ماہ سے اسرائیل وسیع تر علاقائی پیمانے پر جنگ کو بڑھانے کی کوششیں کر رہا ہے۔ جس کا مقصد اس تنازع میں امریکا کو بھی شامل کرنا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’نیتن یاہو کی کارروائیاں امریکی ڈیموکریٹک مہم کو مشکل بنانے اور ڈونلڈ ٹرمپ کی پوزیشن کو مضبوط کرنے کیلیے جنگ کے دائرہ کار کو بڑھانے کے ارادے سے کی جا رہی ہیں۔‘


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں