میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اینٹی کرپشن ٹیم پر حملہ، زیر حراست ایم این اے کو چھڑا کرملزمان فرار

اینٹی کرپشن ٹیم پر حملہ، زیر حراست ایم این اے کو چھڑا کرملزمان فرار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

گوجرانوالہ میں اینٹی کرپشن ٹیم پر حملے او ر فائرنگ کے بعد ملزمان زیر حراست پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد کو چھڑا کر فرار ہوگئے،اینٹی کرپشن حکام کے مطابق اینٹی کرپشن ٹیم حاجی امتیاز احمد کو تفتیش کیلئے منڈی بہاوالدین لے کر گئی تھی واپسی پرملزمان نے ٹیم پرحملہ کردیا۔ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق ایم این اے حاجی امتیاز احمد ایک کروڑسے زائد کی کرپشن کے الزامات میں گرفتارتھے۔اینٹی کرپشن گوجرانوالہ سرکل نے ایم این اے کوزیر حراست ریمانڈ پررکھا تھا۔ترجمان اینٹی کرپشن کا یہ بھی کہنا تھا کہ منڈی بہاوالدین سے واپسی پر ملزمان نے اینٹی کرپشن ٹیم پر نیو شادیوال روڑ پر حملہ کیا اور ایم این اے کے حواریوں نے گاڑیوں پہ فائرنگ کر کے ٹائربرسٹ کئے۔پولیس نے زیر حراست ملزم کو فائرنگ کرکے زبردستی چھڑوانے کے الزامات پر ملزمان کے خلاف گجرات میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے گجرات پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے گجرات کے ملحقہ اضلاع میں ناکہ بندی بھی کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل منڈی بہاوالدین میں پی ٹی آئی کے ایم این اے حاجی امتیاز احمد کو گرفتار کیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں