دہشتگردی میں ملوث گل بہادر گروپ، مجید بریگیڈ کالعدم قرار
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱ اگست ۲۰۲۴
شیئر کریں
وفاقی وزارت داخلہ نے دہشت گردی میں ملوث دو تنظیموں کو کالعدم قرار دے دیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے گل بہادر گروپ اور مجید بریگیڈ کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے کالعدم قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے دونوں تنظیموں کو کالعدم قرار دینے کی منظوری دی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دونوں جماعتوں کو دو سال تک نگرانی کے بعد کالعدم قرار دیا گیا۔نیشنل کاونٹر ٹیرر ازم اتھارٹی(نیکٹا) نے دونوں جماعتوں کو کالعدم جماعتوں کی فہرست میں ڈال دیا۔