میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاقی وزیر آئی ٹی کا جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر آئی ٹی کا جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا اعلان

جرات ڈیسک
منگل, ۱ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

وفاقی وزیرانفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی(آئی ٹی) سیدامین الحق نے جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بدھ کو جامعہ کراچی میں ہیلتھ انکیوبیٹر، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے قیام کیلئے مفاہمت نامے پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس تقریب میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے خطاب کرتے ہوئے جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا اعلان کیااور کہا کہ شعبہ امتحانات کو ڈیجٹلائزڈ کرنے سے ڈھائی لاکھ سے زائد طلبا و طالبات کو فائدہ ملے گا جس کے لیے وائس چانسلر کی تعاون کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی اور اکیڈمی کو مربوط کیا جائے، جامعہ میں ہیلتھ انکوبیٹر کے قیام سے طب سے متعلق اسٹارٹ اپس کو بڑی مدد ملے گی۔وفاقی وزیر نے کہاکہ معاہدے کے تحت سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ جامعہ میں ہیلتھ انکوبیٹر، ٹیکنالوجی پارک قائم کردیاگیا، ٹیکنالوجی پارک کا قیام طلبا و طالبات کو ڈیجیٹل دنیا سے منسلک کرنے کا اہم راستہ بنے گا۔ سید امین الحق نے کہاکہ ہم نے اپنے دور وزارت میں جو انقلابی اقدامات کئے وہ کئی دہائی قبل ہوجانے چاہئے تھے، پاکستانی نوجوان صلاحیت و قابلیت کے اعتبار سے دنیا میں منفرد مقام رکھتے ہیں، ہم نے اپنی بھرپور کوشش کی ہے کہ اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا کہ 78 ارب سے براڈ بینڈ سروسز فراہمی کے 83 منصوبے شروع کیے جو تکمیل کے قریب ہیں، 40 سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس، 8 نیشنل انکوبیشن سینٹر، 33 لاکھ فری لانسر کی تربیت جیسے اقدامات کئے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم ہمیشہ عوام کی سوچ کے ساتھ آگے بڑھتی ہے، کراچی کی آبادی لگ بھگ 3 کروڑ ہے، ایم کیو ایم چاہتی ہے کراچی کی آبادی کو دیانتداری سے گنا چاہئے، انتخابات آزادانہ اور شفاف طریقے سے کرائے جائیں۔سید امین الحق نے مزید کہا کہ ہم مستقبل کی سوچ کو آگے لے کر چل رہے ہیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان آزاد اور خود مختار ادارہ ہے، وہ جب بولے گا ہم چیزوں کو ڈیجٹلائز کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں، دسمبر میں جو بھی حکومت آئے وہ 5 جی کو لانچ کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں