میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کااراکین اسمبلی کو نئے انتخابات کی تیاری کا ٹاسک

عمران خان کااراکین اسمبلی کو نئے انتخابات کی تیاری کا ٹاسک

ویب ڈیسک
پیر, ۱ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ارکین اسمبلی کو نئے انتخابات کی تیاری کا ٹاسک دے دیا ہے۔لاہور میں عمران خان نے وزیراعلی ہائوس میں اراکین اسمبلی سے ملاقات کی، جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ عمران خان نے اراکین اسمبلی کو نئے انتخاب کے لیے تیاری کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ چھ سے آٹھ ہفتوں میں آئندہ عام انتخابات کا بگل بج سکتا ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اراکین اسمبلی اور پارٹی تنظیمیں انتخابات کی تیاری کریں اور لائحہ عمل تیار کرلیں۔عمران خان نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو دو ہفتوں میں پنجاب میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ تنظیم سازی مکمل کی جائیں تاکہ انتخاب میں بھرپور انداز میں جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ پچیس مئی کو جنہوں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا قانون ان کے حوالے سے راستہ اختیار کرے گا، مجھے پتہ ہے جن لوگوں نے ہمارے ساتھ دو نمبر ی کی مگر میں سب کے سامنے کسی کا نام نہیں لینا چاہتا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکان اسمبلی نے اپنی اپنی آرا بھی پیش کیں۔بعد ازاں عمران خان سے پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد، پارلیمانی لیڈر میاں محمود الرشید صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال اور راجہ بشارت نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ان ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال اور آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی جبکہ عمران خان نے وزیر اعلی، اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں بہترین پرفارمنس پر پارٹی رہنماں کی تعریف بھی کی۔عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن کے ارکان اسمبلی،اقلیتی اور مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان نے شرکت کی۔ شرکا سے گفتگو میں عمران خان نے الیکشن میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر ارکان اسمبلی کی کاوشوں کو سراہا۔عمران خان نے کہا کہ ملک میں استحکام صاف وشفاف الیکشن سے ہی ممکن ہے، پنجاب میں مربوط تنظیم سازی پر توجہ دی جائے، لوگ سیاست میں پیسہ بنانے آتے ہیں،لیکن اب عوامی شعور بیدار ہوچکا ہے، بچوں میں ملکی مسائل کے شعور کی بیداری خوش آئند ہے، قوم کی توقعات اب پی ٹی آئی سے وابستہ ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں