میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عوام چاہیں توسندھ میں تبدیلی ابھی آسکتی ہے ،شاہ محمودقریشی

عوام چاہیں توسندھ میں تبدیلی ابھی آسکتی ہے ،شاہ محمودقریشی

ویب ڈیسک
اتوار, ۱ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سندھ میں بھی تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس دن سندھ کے عوام قائل ہوگئے آپ سندھ میں بھی تبدیلی دیکھیں گے،افغانستان میں امن چاہتے ہیں،افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مداخلت نہیں چاہتے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں بھی حکومت قائم کرنے جارہی ہے۔انہوں نے سندھ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں وزیراعظم کی سربراہی میں حکمتِ عملی بنائیں گے۔وزیر خارجہ نے کہاکہ سندھ کے لوگوں کو ہم ایک متبادل فراہم کریں گے، سندھ کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ جس دن سندھ کے عوام قائل ہوگئے آپ سندھ میں بھی تبدیلی دیکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں۔انہوںنے بتایا کہ چین، ترکی، روس اور دیگر وزرا خارجہ سے بات ہوئی ہے، ہم نے افغان لیڈرشپ کو بھی دعوت دی تھی تاکہ مل کر کوئی حل تلاش کریں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں ہم سب سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مداخلت نہیں چاہتے۔انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل کمیونٹی سے مشاورت کے بعد ہم کوئی قدم اٹھائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں