منافع خوروں نے عید کے پکوان بھی پھیکے کردیے
ویب ڈیسک
هفته, ۱ اگست ۲۰۲۰
شیئر کریں
مہنگائی اپنی جگہ لیکن منافع خوروں نے عیدالاضحیٰ کے پکوان بھی لوگوں کے لیے پھیکے کردیے ہیں۔سبزیوں کی قیمتیں بے انتہا بڑھ گئیں، کراچیمیں ٹماٹر، مرچ، لیموں سب مہنگا کردیا گیا۔شہر قائد میں دکانداروں نے من مانی کرنی شروع کردی، سبز مصالحوں کی اپنی مرضی کی قیمت وصول کرنے لگے۔ ٹماٹر کی فی کلو قیمت 80 روپے سے بڑھ کر 120 روپے، لیموں کی فی کلو قیمت 200 روپے سے بڑھ کر 250 روپے ہوگئی۔اسی طرح ادرک کی فی کلو قیمت 400 سے بڑھ کر 600 روپے، لہسن 200 روپے فی کلو اور سبز مرچ 120 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں کی قیمتوں پر چیک اینڈ بیلینس نہ ہونے کی وجہ سے شہری مہنگے داموں سبزیاں خریدنے پر مجبور ہیں۔ سبزی فروشوں کے مطابق عید کے موقع پر ٹماٹر، لہسن، ادرک اور دیگر سبزیوں کی ڈیمانڈ بڑھ جاتی ہے جس کے سبب قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔