میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آل پارٹیز کانفرنس اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مشاورت تیز

آل پارٹیز کانفرنس اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مشاورت تیز

ویب ڈیسک
هفته, ۱ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

اپوزیشن جماعتوں میں پانچ اگست کو آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کے سلسلے میں مشاورت تیز ہو گئی۔ پانچ اگست کو اے پی سی منعقد کرنے کی تجویز کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی ہے جبکہ بڑی اپوزیشن جماعتیں پارلیمنٹ میں حالیہ قانون سازی کے معاملات پر اتحادی جمعیت علمائے اسلام کے تحفظات کو بھی دور کریں گی۔ عید کے فوری بعد مولانا فضل الرحمان، محمد شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ایک بار پھر ملاقات کا امکان ہے جبکہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی طرف سے اے پی سی کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ پانچ اگست کو اے پی سی کے انعقاد کا قوی امکان ہے۔ اس روز وفاقی دارالحکومت میں کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف ایک بہت بڑا مظاہرہ بھی ہو گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں