میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرپٹ سیاستدانوں کی فہرست تیار کر رہے ہیں، سراج الحق

کرپٹ سیاستدانوں کی فہرست تیار کر رہے ہیں، سراج الحق

ویب ڈیسک
منگل, ۱ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم ملک میں کرپشن کرنے والوں قرضے معاف کرانے والوں کی فہرست تیار کر رہے ہیں جس کے بعد دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کرپشن میں ملوث قرضے معاف کرانے والوں اور این ار او سے فائدہ اٹھانے والوں سمیت منصب ناجائز استعمال کرنے والے تمام سیاست دانوں کی فہرست تیار کر رہی ہے چاہئے اس میں مولانا فضل الرحمان عمران خان زرداری اسفندیار ولی یا سراج الحق خود کیوں نہ ہوں سیاسی تحصب سے بالا تر ہوکر تمام کرپٹ لوگوں کا احتساب ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں