میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ،ناظم آبادمیں مخدوش عمارتوں پربالائی منزلیں تعمیر

سندھ بلڈنگ،ناظم آبادمیں مخدوش عمارتوں پربالائی منزلیں تعمیر

ویب ڈیسک
پیر, ۱ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں مخدوش عمارتوں پر اضافی منزلیں تعمیر کروائی جارہی ہیں ، اس مقصد کیلئے ڈائریکٹر ظہیر نے ضلع وسطی میں اپنے کارندے چھوڑ رکھے ہیں ،جن کے ذریعے5 عمارتوں پر ناقص میٹریل سے اضافی تعمیرات کی اجازت دی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق ناظم آباد نمبر 5 بلاک ڈی پلاٹ نمبر 11/19 ، پلاٹ نمبر 2/3 ، بلاک بی پلاٹ نمبر 4/5 ، پلاٹ نمبر 2/41 پر غیر قانونی تعمیر ات کی اجازت دے دی گئی ہے ،ذرائع کے مطابق پلاٹ نمبر11/19کی کمزور بنیادوں پر چوتھی منزل کی تیاری ہے ، بلاک ڈی کے پلاٹ نمبر2/3 پر تیسری منزل کا بوجھجبکہبلاک بی کے پلاٹ نمبر4/5پر چوتھی منزل تعمیر کی اجازت دی گئی ہے ،یاد رہے کہ بلاک بی کے دوسرے پلاٹ نمبر 2/41 پر بھی بغیر نقشے اور دستاویزات کے تیسری منزل کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں