میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہم اپنے اقدامات سے نان فائلر کی اختراع ہی ختم کردیں گے ،وزیر خزانہ

ہم اپنے اقدامات سے نان فائلر کی اختراع ہی ختم کردیں گے ،وزیر خزانہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم اپنے اقدامات سے نان فائلر کی اختراع ہی ختم کردیں گے ، 2022 میں جو مفتاح نے ریٹیلرز پر ٹیکس کا قدم اٹھایا تھا وہ ہونا چاہیے تھا، کل تک 42 ہزار ریٹیلرز رجسٹر ہوگئے ، ریٹیلرز پر یکم جولائی سے ٹیکس لگے گا،ملک میں معاشی استحکام آرہا ہے معاشی استحکام سے غیرملکی اداروں کا اعتماد بحال ہوا،کوئی کمپنی نقصان میں جاتی ہے تو اس پر ٹیکس نہیں ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ حکومتی اقدامات سے معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے ، نئے مالی سال میں جانے سے پہلے کوشش تھی کہ ہم سارا بیک لاگ ختم کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ ایک ارب ڈالر ورلڈ بینک نے داسو کے لیے منظور کیے ، آئی ایف سی نے پی ٹی سی ایل کے لیے 40کروڑ ڈالرز منظور کیے ہیں۔انہوںنے کہاکہ میکرو اسٹیبلیٹی کو ہم نے مستقل کرنا ہے اور یہ انتہائی ضروری ہے ، جو میکرو اشارے ہیں وہ اگے پیچھے ہوگئے تو ہم مائیکرو مغیرات پر ضرور آئیں گے لیکن اگر میکرو اسٹیبلیٹی رک گئی تو مشکل ہوجائے گا۔محمد اورنگزیب نے بتایا کہ بجٹ کے جو اصول میں نے بتائے اس میں 3 چیزیں ہیں کہ ایک تو ہم ٹیکس ٹو جی ڈی پی کو 13 فیصد پر لے جانا چاہتے ہیں اگلے 3سال میں، اسی طرح ایل این جی، پاور سیکٹر ، پیٹرولیم اصلاحات انتہائی اہم ہیں، 10 کھرب روپے بہت ہیں اگر اس قسم کی لکیج ملک میں نہ ہورہی ہو تو۔انہوںنے کہاکہ جو کام ہمارا کرنے کا ہے کہ لیکجز کو، کرپشن کو، چوری کو کیسے بند کرنا ہے تو اس معاملے پر ٹھوس اقدامات لیے جارہے ہیں ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے ، اس کا مقصد یہ ہے اب لوگ موبائل ایپ پر سب کام ہورہا ہے ، یہی مقصد ہے ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن ، جتنے کم لوگ اس عمل میں شامل ہوں گے اتنی ہی کرپشن کم ہوگی، ایف بی آر حکام اور ٹیکس دہندگان دونوں چوری میں ملوث ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کے اخراجات کی بھی بات کرنا چاہتا ہوں، اس مین وزرا نے تو سیلری لینے سے انکار کردیا اور ہم اپنے یوٹیلیٹی بلز بھی خود دے رہے ہیں، یہ علامتی چیزیں ہیں، ہم نے پی ایس ڈی پی کو کاٹا تاکہ پبلک اخراجات کو کم کیا جائے ، پنشن بجٹ کا حصہ نہیں تھا تاہم ای سی سی میں یہ فیصلہ ہوا، یہ بھی ایک اہم ذمہ داری ہے ، اس میں ہم نے اقدامات لیے ہیں۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ کوئی کمپنی نقصان میں جاتی ہے تو اس پر ٹیکس نہیں ہوگا۔انہوںنے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا ہمارا آخری پروگرام ہوگا، روڈ ٹو مارکیٹ کے لیے 3 چیزیں ہیں ان میں سے سے پہلے ایکسپورٹس آتی ہیں، ہم ایکسپورٹس کی صنعت کو ٹیکس رجیم میں لے آئیں، ان کی ایکسپورٹس پر ٹیکس نہیں بلکہ انکم پر ٹیکس ہے اور اگر کسی کمپنی کا نقصان ہوتا ہے تو ان کو ٹیکس نہیں دینا پڑے گا، ان کے سیلز ٹیکس ریفنڈ میں کوئی تاخیر نہیں ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ ہم آئی ایم ایف پروگرام کو آگے لے کر جارہے ہیں، اس پر مثبت پیش رفت ہوری ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہماری معیشت در آمد پر منحصر کرتی ہے ، ہمیں گروتھ نہیں بلکہ پائیداری کی طرف جانا ہے ، اس کے ہم متحمل نہیں ہوسکتے ، اضافی ٹیکس سے کافی لوگوں پر دبا بڑھا ہے ، میری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر اضافی بوجھ ہے اور جیسے ہی ہمیں مالیاتی اسپیس ملے گی تو ہم ان کو ریلیف فراہم کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں