میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نان فائلرز سمز بلاک، ناکام ٹیلی کام آپریٹرز پر بھاری جرمانوں کی تیاری

نان فائلرز سمز بلاک، ناکام ٹیلی کام آپریٹرز پر بھاری جرمانوں کی تیاری

ویب ڈیسک
پیر, ۱ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

حکومت نے نان فائلرز کی سِمز بلاک کرنے میں ناکام رہنے والے ٹیلی کام آپریٹرز(فون کمپنیوں)پر بھاری جرمانے عائد کرنے کی تیاری کرلی ہے ۔اگلے مالی سال کے مالیاتی بل میں پہلے ڈیفالٹ پر 10 کروڑ روپے اور اس کے بعد ہر ڈیفالٹ یا ناکامی پر 20 کروڑ روپے جرمانہ عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والے افراد یعنی نان فائلرز کی فون سِمز بلاک کرنے میں ناکام رہنے پر متعلقہ موبائل فون کمپنیوں کو انکم ٹیکس آرڈر کے جاری کیے جانے کے 15دن کے اندر جرمانہ عائد کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا پابند ہے ۔ترمیمی مالیاتی بل میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ فون سِمز بلاک کرنے میں ناکامی پر جرمانے بالترتیب 5 کروڑ اور 10 کروڑ روپے کردیے جائیں۔ساتھ ہی ساتھ ترمیمی مالیاتی بل میں یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ بورڈ آف ریونیو کو جرمانے کی تاریخ کے تعین کا اختیار بھی دیا جانا چاہیے ۔ مزید یہ کہ جرمانہ باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کے بعد ہی موثر ہونا چاہیے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں