میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیلی بمباری میں استعمال بھارتی میزائل کی ویڈیو جاری

اسرائیلی بمباری میں استعمال بھارتی میزائل کی ویڈیو جاری

ویب ڈیسک
پیر, ۱ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

فلسطینی نیوز ایجنسی نے غزہ میں نصیرات پناہ گزین کیمپ میں اقوام متحدہ کی تنصیبات پر اسرائیلی بمباری میں استعمال کیے جانے والے بھارتی میزائل کے ٹکڑے کی ویڈیو جاری کردی۔عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی طرف سے تنازعات کے حل کے لئے فوجی طاقت کے استعمال پر بات چیت کو ترجیح دینے کے موقف کے باوجود اسرائیل کو گولہ بارود اور ہتھیاروں کے پرزو ں کی فراہمی بھارت کے دہرے معیار کا ثبوت ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قدس نیوز نیٹ ورک نے 6جون کونصیرات پناہ گزین کیمپ پر بمباری کے دوران اسرائیلی جنگی طیاروں کی طرف سے گرائے گئے میزائل کی باقیات کی ویڈیو جاری کی ہے ۔ان باقیات میں میڈ ان انڈیا کا لیبل واضح طور پر لکھا ہے ۔الجزیرہ کی طرف سے دیکھی گئی دستاویزات کے مطابق بھارت سے ہتھیاروں کے پرزے خاموشی سے اسرائیل کو فراہم کئے جارہے ہیں اور ایسا غزہ میں کئی مہینوں سے جاری جنگ کے دوران کیا جا رہا ہے ۔تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی میں شفافیت کا فقدان اس عمل کے بین الاقوامی برادری کے نوٹس میں آنے کی راہ میں رکاوٹ ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں