امریکاومیکسیکو میں ہیٹ ویو نے جھلسا کے رکھ دیا، ہلاکتوں کی تعداد 131 ہو گئی
شیئر کریں
میکسیکو اورامریکا کے جنوبی علاقوں میں ہیٹ ویو سے ہلاکتوں کی تعداد 113 ہو گئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق سب سے زیادہ 11 ہلاکتیں میکسیکو کی سرحد کے قریب ٹیکساس کی ویب کاؤنٹی میں ہوئیں۔ٹیکساس کی ویب کاؤنٹی میں پچھلے ہفتے درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔امریکی میڈیا ک کہنا ہے کہ ٹیکساس میں بگ بینڈ نیشنل پارک میں ہائیکنگ کرتا 14 سال کا لڑکا گرمی سے ہلاک ہوگیا، بیٹے کی مدد کے لیے بگ بینڈ نیشنل پارک جانے والا والد کار حادثے میں چل بسا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں گرمی کی شدت سے سڑکوں پر دراڑیں پڑنے لگی ہیں۔ادھر میکسیکو میں جون میں پڑنے والی شدید گرمی کی وجہ سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو کی وزارت صحت نے گزشتہ ہفتوں سے جاری شدید گرمی کی لہر کے نتیجے میں اب تک 112 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہیکہ تین ہفتوں سے جاری ہیٹ ویو سے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے جس وجہ سے بجلی کی طلب میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جب کہ حکام نے شدید گرمی کی وجہ سے بعض علاقوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔میکسیکو کی وزارت صحت کے مطابق تقریباً 112 ہلاکتوں میں سے دو تہائی ہلاکتیں 18 سے 24 جون کے درمیان ہوئی ہیں جب کہ باقی اموات اس سے قبل ہوئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو میں گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران گرمی سے صرف ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی تھی تاہم اس سال ہونے والی ہلاکتوں میں گرمی کی وجہ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں جس میں کچھ افراد پسینے کی زیادتی اور جسم میں پانی کی شدید کمی کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہیکہ تقریباً 64 فیصد اموات امریکی ریاست ٹیکساس کی سرحد کے ساتھ موجود شمالی ریاست نیووی لیون میں ہوئی ہیں۔حکام کا کہنا ہیکہ علاقے میں بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں کچھ کمی ہوئی ہے تاہم گرمی سے متاثرہ دیگر علاقوں میں اب بھی شدید گرمی کی صورتحال برقرار ہے جہاں ریاست سونورا کے ٹاؤن میں درجہ حرارت 49 ڈگری تک رہا۔حکام کے مطابق رواں موسم گرما میں میکسیکوبھر میں اوسط درجہ حرارت 30 سے45 ڈگری رہا جب کہ یکم جولائی سے ایک اور ہیٹ ویو کا امکان ہے۔