میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

ویب ڈیسک
پیر, ۱ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہونے والی بونداباندی کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بادلوں نے ڈیرے جما لیے ، صبح سویرے شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جس کے باعث موسم سہانا ہوگیا۔کراچی کے علاقے صدر، نارتھ کراچی، نیو کراچی، ملیر، کورنگی، شارع فیصل سمیت مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں دن بھر موسم ابرآلود رہے گا، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے ، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کی پیش گوئی ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ لاہور اور ڈی جی خان میں چند مقامات پر تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں