میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنجاب کے ارکان اسمبلی موروثی غلامی کیلئے تیار نہیں،فردوس عاشق

پنجاب کے ارکان اسمبلی موروثی غلامی کیلئے تیار نہیں،فردوس عاشق

ویب ڈیسک
پیر, ۱ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریا ت فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کا اپنی صفوں میں بغاوت کا اعتراف ن لیگ کے سیاسی مورچے میں واضح شگاف کا ثبوت ہے ، پنجاب کے ارکان اسمبلی موروثی غلامی کیلئے تیار نہیں۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات ن لیگی قیادت کی آمرانہ سوچ، شاہانہ مزاج اور سیاسی لمیٹڈ کمپنی کے خلاف بغاوت ہے ، یہ ارکان موروثی غلامی کے لیے تیار نہیں، ن لیگ کے پاس نہ تو کوئی بیانیہ ہے اور نہ ہی قیادت، جمہوریت اور آئین کی بالادستی کا رونا رونے والوں کے منہ سے سے مڈٹرم انتخابات کی بات کون سی جمہوریت ہے ؟فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا پاکستان کے مستقبل سے کھیلنے والوں کا مستقبل تاریک ہوچکا ہے ، مغلیہ شاہی خاندان کے خلاف علم بغاوت کا مطلب نئے پاکستان کے قافلے ، نظریے اور قیادت پر اعتماد ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں