میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فضائی سفر کے دوران نسوار ساتھ رکھنا پر پابندی

فضائی سفر کے دوران نسوار ساتھ رکھنا پر پابندی

ویب ڈیسک
پیر, ۱ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)نے فضائی سفر کے دوران نسوار ساتھ رکھنا جرم قرار دے دیا،اس حوالے سے ملک بھرکے ایئرپورٹس کوالرٹ کردیا گیا ۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نسوار ساتھ رکھ کرفضائی سفرکرنا جرم قراردیتے ہوئے اس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق حجاج کے سامان میں بھی نسوارناقابل قبول ہوگی حبکہ ملک کے تمام ایئرپورٹس پر پینا فلیکس آویزاں کردیے گئے ہیں۔جس میں بتایا گیا ہے کہ تمام عرب ممالک نے نسوارکومنشیات کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔مشرق وسطی کے ممالک کی سرزمین پرکسی بھی مسافر سے نسواربرآمد ہوئی تواس کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی،اس حوالے سے اے ایس ایف نے بھی تمام ایئرپورٹس پرآگاہی پینا فلیکس آویزاں کردیے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں