میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغان دارالحکومت کابل میں دھماکا، 53افراد زخمی، ہلاکتوں کا خطرہ

افغان دارالحکومت کابل میں دھماکا، 53افراد زخمی، ہلاکتوں کا خطرہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 53افراد زخمی ہو گئے ، دھماکے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر زخمیوں کی اطلاع کے باعث ہلاکتوں کا خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانے کے اطراف میں واقع گنجان آباد علاقہ طاقتور دھماکے سے گونج اٹھا، جس کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان کے مطابق دھماکا کابل کے علاقے پی ڈی 16 میں کیا گیا، جس میں 2 حملہ آوروں نے پل محمود خان ایریا میں واقع وزارتِ دفاع کے لاجسٹک سینٹر کو نشانا بنایا۔دھماکے کی گونج دور دور تک سنائی دی گئی جبکہ میلوں دور تک دھماکے کے مقام سے اٹھتا دھواں بھی کافی دیر تک نظر آتا رہا۔افغان وزارتِ داخلہ نے بتایا کہ افغان اسپیشل فورسز دھماکے کے مقام پر پہنچ گئی ہیں، دھماکے کے نتیجے میں 53 افراد زخمی ہیں تاہم اب تک اموات کی کوئی اطلاع نہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں