میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سلمان خان کا اپنے بھائی ارباز خان کی فلم ’دبنگ‘ کے تیسرے سیکوئل کے لیے شوٹنگ کی تاریخ کا اعلان

سلمان خان کا اپنے بھائی ارباز خان کی فلم ’دبنگ‘ کے تیسرے سیکوئل کے لیے شوٹنگ کی تاریخ کا اعلان

منتظم
هفته, ۱ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی شوٹنگ جاری ہے ٗ مکمل ہوتے ہی ہدایت کار ریمو ڈی سوزا کی فلم کی شوٹنگ شروع کرونگا ٗ گفتگو
ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ سلمان خان نے اپنے بھائی ارباز خان کی فلم ’دبنگ‘ کے تیسرے سیکوئل کے لیے شوٹنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے ایک انٹریو میں دبنگ تھری کی شوٹنگ کے لیے تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرے 2 سال کے پروجیکٹس سائن ہوچکے ہیں اور اس فلم کا اسکرپٹ بھی تیار ہے تو اس وقت ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی شوٹنگ جاری ہے جو مکمل ہوتے ہی ہدایت کار ریمو ڈی سوزا کی فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے، جس میں سلو میاں پہلی بار ڈانسر کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔سلمان خان کا کہنا تھا کہ ریمو کی فلم مکمل ہوتے ہی ’بھارت‘ اور ’دبنگ تھری‘ کی شوٹنگ کا آغاز ایک ساتھ ہوگا چونکہ ’بھارت‘ کی شوٹنگ مخلتف حصوں پر مشتمل ہوگی اور اس درمیان کچھ گیپ آئیں گے جس میں ہمیں وقت مل جائے گا اور ’دبنگ‘ کی شوٹنگ مکمل کرلی جائے گی۔واضح رہے کہ فلم ’’دبنگ‘‘ کے دونوں سیکوئل میں سوناکشی سنہا نے اہم کردار ادا کیا تھا مگر اس حوالے سے رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ تیسری سیکوئل میں شاید انہیں کاسٹ نہ کیا جائے یا ان کا کردار محدود کردیا جائیگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں