آئی جی سندھ سے تعیناتی اور تبادلوں کے اختیارات واپس لے لیے گئے
منتظم
هفته, ۱ جولائی ۲۰۱۷
شیئر کریں
ایس ایس پی، ایس پیز اور ڈی ایس پیز کی ٹرانسفر وپوسٹنگ نہیں کرسکتے، نوٹیفکیشن جاری
کراچی (کرائم رپورٹر) حکومت سندھ نے آئی جی اے ڈی خواجہ سے ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے اختیارات واپس لے لیے ہیں۔ سندھ حکومت نے آئی جی سے ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے اختیارات واپس لے لیے ہیں جس کے بعد آئی جی سندھ ایس ایس پی، ایس پیز اور ڈی ایس پیز کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ بھی نہیں کرسکتے، جبکہ اس حوالے سے حکومت سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آئی جی سندھ اور حکومت سندھ میں کئی ماہ سے سرد جنگ جاری ہے۔