میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوٹلی نکیال سمیت چکوٹھی کے مقامات پر گزشتہ چار دنوں سے بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری، کئی مکانات تباہ

کوٹلی نکیال سمیت چکوٹھی کے مقامات پر گزشتہ چار دنوں سے بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری، کئی مکانات تباہ

منتظم
هفته, ۱ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں


پاک فوج کے جوابی حملے سے بھارتی توپیں خاموش، عوام کی بڑی تعداد گھروں اور خندقوں میں محصور ہوگئی
مظفرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی جانب سے ایک بار پھر ازادکشمیر کی لائن اف کنٹرول کی خلاف ورزی کوٹلی نکیال سمیت چکوٹھی کھلیانہ کے مقام پر سول ابادی پر گولہ باری پاک افواج کی جانب سے منہ توڑ جواب دشمن کی گنیں خاموش ہوگئی ،جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد اپنے گھروں اور خندقوں میں محصور ہوکر رہ گئے سیکڑوں نے نقل مکانی کا سلسلہ شروع کررکھا ہے، بھارت عید الفطر کے موقع پر گزشتہ چار روز سے مسلسل آزادکشمیر کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے جمعہ کی صبح ہی کوٹلی نکیال موڑادرہوتی پولی اور کھپ کے علاقوں میں سول ابادی پر مسلسل گولہ باری شروع کی، جبکہ ساڑھے 7بجے لائن اف کنٹرول چکوٹھی کھلہانہ سیکٹر پر بھی بھارتی افواج کی جانب سے گولہ باری کا سلسلہ شروع کیا گیا جس میں عوام کی ایک بڑی تعداد خندقو ں اور گھروں میں معصور ہوکر رہ گئی، جبکہ سینکڑوں افراد نے نقل مکانی کرکے قریبی شہروں کوٹلی اور مظفرآباد کی جانب رخ کرلیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی فو ج کی جانب سے عید کے چوتھے روز مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھمبر کوٹلی درہ شیر خان اور چکوٹھی سیکٹر کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس کے باعث آخری اطلاع آنے تک گولہ باری میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ مکانات اور دکانیں تباہ ہوگئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں