میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سلنڈر دھماکہ کیس ، میئرحیدرآباد پر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

سلنڈر دھماکہ کیس ، میئرحیدرآباد پر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک
هفته, ۱ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ شاہنواز خاصخیلی /علی نواز) سانحہ پریٹ آباد، میئر حیدرآباد کاشف شورو پر مقدمہ درج کیا جائے، ایم کیو ایم ارکان اسمبلی، ایل پی جی سلنڈر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی، 6 بچے بھی شامل، تفصیلات کے مطابق پریٹ آباد میں زچہ خانہ کے قریب سلنڈر دہماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد کی تعداد 8 ہوگئی ہے جاں بحق ہونے والوں میں آصف علی، وسیم، حسینن، ایان، محمد بلال، اذان علی اور عبدالہادی شامل ہیں جبکہ جاں بحق افراد 6 بچے شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے پانچ افراد کی اجتماعی نماز جنازہ پریٹ آباد عیدگاہ میں ادا کی گئی جس میں میئر حیدرآباد کاشف شورو، ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی سید وسیم حسین، ناصر قریشی سمیت ایم کیو کے ذمہ داران، ڈپٹی میئر و ضلع صدر پیپلزپارٹی صغیر قریشی، سابق رکن سندھ اسمبلی پیپلزپارٹی عبدالجبار خان، ڈی آئی جی حیدرآباد طارق نواز دہاریجو،ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن، ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ لنجار، سنی تحریک کے عابد قادری، تحریک لبیک کے امجد آرائین سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی، جنازے نماز کے بعد علاقہ مکینوں نے میئر حیدرآباد اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا، سول ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 35 افراد کو کراچی منتقل کیا گیا ہے جبکہ 10 افراد سول ہسپتال میں زیر علاج ہیں، جبکہ باقی زخمیوں کو طبی امداد دے کر گھر روانہ کیا گیا ہے، 60 سے زائد زخمی سول ہسپتال منتقل کئے گئے تھے، کراچی منتقل کئے جانے والے افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، سول ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کراچی منتقل کئے گئے افراد کے جسم 60 فیصد اوپر جھلس چکے ہیں، دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان حیدر آباد کے اراکین اسمبلی سید وسیم حسین ،پروفیسر عبدالعلیم خانزادہ ،راشد خان اور ناصرحسین قریشی کی پریس کلب حیدرآباد میں سانحہ پریٹ آباد کے حوالے سے پریس کانفرنس میں ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور متاثرین کو مالی امداد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پریٹ آباد میں شہید اور زخمی ہونے والے لوگوں فوری ریلیف دینے اور حیدرآباد انتظامیہ کے خلاف ایکشن لینے اور آرمی چیف اور اعلیٰ عدلیہ سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ کس کے ہاتھوں میں ان کا لہو تلاش کریں کس کی وجہ سے یہ واقعہ رونماء ہوا ، انہوں نے کہا کہ پریٹ آباد کا جو فائر اسٹیشن تھا ،اسے میئر کاشف شورو نے بند کیا اس اقدام پر وہ مجرم ہیں۔ اس واقعہ پر ان پر ایف آئی آر درج کی جائے، انہوں نے کہاکہ6 لاکھ سے زائد آبادی میں قائم فائر اسٹیشن کو بند کرنا انکی متعصبانہ طرز سیاست کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ برنس وارڈ میں ایک ارب کا بجٹ ہے وہاں ائیر کنڈیشن نہیں چل رہے، سندھ حکومت اربوں کا بجٹ صرف اپنی عیاشی میں خرچ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ اعلان کرتے ہیں کہ خاتون کا انتقال ہوگیا ان کو ٹھیک سے اطلاع تک نہیں تھی ،یہ سندھ حکومت کی لاپروائی کی حالت ہے، انہوں نے کہا کہ جن سلنڈرز کی معیاد ختم ہوجاتی ہے وہ چل رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، انہوں نے کہاکہ اگر وزیر اعلیٰ کو نوٹس لینا ہے تو میئر حیدر آباد کو فارغ کریں،انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ سانحہ پریٹ آباد کے زخمیوں کو 30لاکھ اور شہید ہونے والوں کیلئے 50لاکھ کا فوری اعلان کریں۔انہوں نے کہا کہ سانحہ پریٹ آباد انسانوں کا قتل ہے، وہ اسکی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور اگر پیپلز پارٹی نے اپنی طرز سیاست تبدیل نہیں کی تو وہ پھر روڈ کی سیاست کرنے پر مجبور ہونگے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں