میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
علیمہ خان نے 9مئی پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا

علیمہ خان نے 9مئی پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا

ویب ڈیسک
هفته, ۱ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے 9مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری برداشت اب ختم ہوتی جارہی ہے ، ہم اب چپ کرکے نہیں بیٹھیں گے ، تمام حدود پار کی گئی ہیں ججز اب فیصلے دیں، اگر ہمارے کیسز کا فیصلہ نہیں ہوتا تو ججز پر سوالات اٹھیں گے ۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے کوئی ڈیل نہیں کرنی، ہمارا مطالبہ ہے 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جب گرفتار کیا گیا اس وقت کی فوٹیجز نکالی جائیںم، روزانہ جھوٹ بولا جاتا ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو جیل میں تمام سہولتیں دی جا رہی ہیں لیکن اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔انہوں نے عمران خان اور بشری بی بی کو اڈیالہ جیل میں ملنے والی اے سی سہولت کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اے سی کی سہولت نہیں فراہم کی گئی، سابق خاتون اول کو بھی اڈیالہ جیل میں اے سی کی سہولت فراہم نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہماری برداشت اب ختم ہوتی جارہی ہے ، ہم اب چپ کرکے نہیں بیٹھیں گے ، تمام حدود پار کی گئی ہیں ججز اب فیصلے دیں، ہمارے کیسز کا فیصلہ نہیں ہوتا تو سوالات اٹھیں گے ۔علیمہ خان نے کہا کہ ہمارے خلاف سارے کیسز بے بنیاد بنائے گئے ہیں، مقدمات کا ٹرائل جان بوجھ کر التوا کا شکار کیا جا رہا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں