ضلعی انتظامیہ کا ایل پی جی دکانوں کے خلاف کریک ڈاؤن
ویب ڈیسک
هفته, ۱ جون ۲۰۲۴
شیئر کریں
سانحہ پریٹ آباد، ضلع انتظامیہ کی ایل پی جی دکانون کی خلاف کاروائی، 48 دکان سیل، 3 افراد گرفتار، تفصیلات کے مطابق پریٹ آباد میں ایل پی جی سلنڈر دہماکے کے بعد ضلع انتظامیہ نے ایل پی جی دکانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن کے احکامات پر چاروں تحصیلوں قاسم آباد، سٹی، دیہی اور لطیف آباد کے اسسٹنٹ کمشنرز نے کارروائی کرتے ہوئے 48 ایل پی جی دکانوں کو سیل کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے، ضلع انتظامیہ کے مطابق گرفتار افراد دوران کارروائی مزاحمت کر رہے تھے جن کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔