میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بن احسان گرین سٹی فیز 1 کو 100 ایکڑ کا غیرقانونی چالان جاری

بن احسان گرین سٹی فیز 1 کو 100 ایکڑ کا غیرقانونی چالان جاری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

حیدرآباد(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی)اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماسٹر پلان ایس ڈی اے نے بن احسان گرین سٹی فیز 1 کو 100 ایکڑ کا غیرقانونی چالان جاری کردیا، سادی درخواست پر چالان جاری کیا گیا، عمار پٹھان بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے غیرقانونی منصوبوں کو تحفظ دینے لگا، اسکروٹنی چالان پر غیرقانونی بکنگ و تشہیر کا سلسلہ جاری، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماسٹر پلان سیہون ڈوولپمینٹ اتھارٹی عامر پٹھان بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے غیرقانونی منصوبوں کا سہولت کار بن گیا ہے، عامر پٹھان ڈائریکٹر جنرل سعید صالح جمانی کا فرنٹ مین سمجھا جاتا ہے اور اسے کچھ دن قبل ڈی جی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماسٹر پلان مقرر کیا ہے، ایم نائن موٹروے پر غیرقانونی منصوبوں سے وصولی کا کام عامر پٹھان کے حوالے کردیا گیا ہے، عامر پٹھان پر سیہون ڈوولپمینٹ اتھارٹی کا رکارڈ گم کرنے اور سنگین کرپشن کے الزامات میں کیس داخل کرکے اسے ادارے کی جانب سے اشتہاری قرارداد دیا گیا تھا تاہم ڈی جی نے اسے تمام اختیارات دے کر ڈی فیکٹو ڈی جی بنا دیا ہے، بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کا ایک منصوبہ بن احسان گرین سٹی ضلع ٹھٹہ میں واقع جسے ضلع انتظامیہ ٹھٹہ کئے بار غیرقانونی قرار دی چکی ہے، اسے حوالے سے رابطہ کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر ٹان اینڈ پلاننگ حیدرآباد نے کہا کہ مذکورہ منصوبے کا رکارڈ چیک کر رہے ہیں، کارروائی کرینگے، بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کا دوسرا منصوبہ ضلع جامشورو میں بن احسان گرین فیز ون میں واقع ہے جس کی صرف 10 ایکڑ چند گھنٹہ کے این او سی لیکر لے آٹ پلان سینکڑوں مشتمل دکھا کر لوگوں سے اربوں روپے وصول کئے جا چکے ہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماسٹر پلان عامر پٹھان نے بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے جعلی منصوبے اور میگا فراڈ میں سہولت کاری کردار ادا کرتے ہوئے 100 ایکڑ کا اسکروٹنی چالان سادی درخواست پر جاری کردیا ہے جبکہ منصوبے کی زمین بلڈرز کے پاس موجود نہی نہ ہی رکارڈ تو اسکروٹنی چالان کو غیرقانونی چالان کرکے بکنگ و تشہیر کو تحفظ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، ذرائع کے مطابق سیہون ڈوولپمینٹ اتھارٹی کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماسٹر پلان عامر پٹھان نے بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز سے ماہانہ لاکھوں روپے منتھلی وصول کرکے فھد احسان نامی بلڈرز کو لوگوں کو لوٹنے کا لائسنس دے دیا ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں