میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک بھر میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ملک بھر میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، گھی کی فی کلو قیمت 208 روپے اور کوکنگ آئل 213 روپے مہنگا کردیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔گھی کی فی کلو قیمت میں 208 روپے تک اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد گھی کی فی کلو قیمت 555 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح مختلف برانڈ کے کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 213 روپے اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت 605 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ گھی اور کوکنگ آئل کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے کھاد کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے، نوٹیفکیشن واپس لینے کیلئے ایس آراو جاری کردیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ حکومت نے کھاد کے 50 کلو تھیلے کی ریٹیل قیمت 1768روپے مقرر کا جاری نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے، اس کا اطلاق فوری اور7 جولائی 2022 تک کیلئے تھا۔ اب 50 کلو کھاد کا تھیلا پرانی قیمت پر ہی ملے گا۔ مزید برآں اوگرا نے جون کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے 9 پیسے فی کلو کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 218 روپے 75 پیسے مقرر ہوگی، ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 154 روپے 48 پیسے سستا کردیا گیا ہے، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2581 روپے 35 پیسے ہوگی۔ مئی میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2735 روپے 83 پیسے کا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں