میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لانگ مارچ کے شرکاء کے خلاف طاقت کا استعمال، قائمہ کمیٹی کا سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کرذیلی کمیٹی بنانے کا فیصلہ

لانگ مارچ کے شرکاء کے خلاف طاقت کا استعمال، قائمہ کمیٹی کا سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کرذیلی کمیٹی بنانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء پر بے جا طاقت کے استعمال، ان کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے، ایف آئی آر کے اندراج اور چادر اور چاردیواری کو پامال کرنے کے معاملے پر سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کرذیلی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا ، تمام سیاسی جماعتوں کے رکن ذیلی کمیٹی کا حصہ ہوں گے جبکہ چیئرمین کمیٹی سینیٹر محسن عزیز نے کہاہے کہ حقیقی آزادی مارچ کے دوران جہاں زیادتی ہوئی ہے اس کی جانچ ضروری ہے، جہاں پر قانون اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے اس حوالے سے تحریری سوالات متعلقہ حکام کو ارسال کئے جائیں گے،عمر کوٹ میں پر امن احتجاج کرنے والے نوجوانوں کے خلاف اے ٹی سی میں چالان کرنا نا مناسب ہے اجلاس کے دور ان چیئرمین کمیٹی نے حقیقی آزادی مارچ کے دوران پنجاب میں ایم پی اے راشدہ صاحبہ، یاسمین راشد، حماد اظہر اور دیگر شرکاء کے ساتھ زیادتی پر متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی،چیئرمین کمیٹی نے معاملے پر اگلی میٹنگ ان کیمرا کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا ،سینیٹر اعظم خان سواتی کی ایف آئی آر درج نا کرانے اور ایم ایل سی مکمل نا ہونے پر چیئرمین کمیٹی نے 24 گھنٹے میں اعظم سواتی کی ایم ایل سی مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ منگل کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا خصوصی اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر محسن عزیز کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوْس میں منگل کو ہوا۔ سینیٹرز یوسف رضا گیلانی، ڈاکٹر شہزاد وسیم، اعظم نذیرتارڈ، ثمینہ ممتاز زہری، مولا بخش چانڈیو، سیف اللہ ابڑو، رانا مقبول احمد، فیصل سلیم رحمان، شہادت اعوان،محمد طلحہ محمود، فوزیہ ارشد، دلاور خان کے علاوہ سینیٹر فیصل جاوید، سینیٹر اعظم خان سواتی، سینیٹر سیمی ایزدی، سینیٹر شبلی فراز نے بھی شرکت کی-ایڈیشنل سیکریٹری وزارت داخلہ اور وزارت کی دیگر اعلی حکام، آئی جی پی اسلام آباد، وزارت داخلہ پنجاب کے حکام، ڈی آئی جی میرپورخاص اور دیگر متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے-کمیٹی کے آغاز میں چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کہ پی ٹی آئی کی وجہ سے چیئرمین کمیٹی بنا لیکن سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر کمیٹی کو چلایا ہے۔ جس کسی کے ساتھ بھی زیادتی ہوئی اس کا نوٹس لیا گیا اور سو موٹو بھی لئے گئے ہیں-کمیٹی اجلاس میں حقیقی آزادی مارچ کے دوران نہتے مظاہرین اور اراکین پرلیمنٹ پر تشدد کی ویڈیوز کمیٹی ممبران کو دکھائی گئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز جو آئینی حق کے تحت پر امن احتجاج کر رہے تھے ان پر تشدد کیا گیا، گھروں کی دیواریں پلانگی گئیں ، چادر اور چاردیواری کو پامال کیا گیا جو قابل مذمت ہے-پولیس کے نوجوان کی شہادت پر بھی افسوس ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں